عمران خان کا نیا پاکستان کا نعرہ ملک دشمن ایجنڈاہے: پیر اشرف رسول

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈوثیرنل جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کی کہانیاں اب آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں، لوگوں پر کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات لگانے والا بے نقاب ہو چکا ہے، صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، پیر اشرف رسول نے کہا کہ کرپشن کی بنیاد پر پنجاب کو ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت سے محروم کر کے تباہی کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان کا نعرہ ایک خوفناک اور ملک دشمن ایجنڈاہے ۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ فوری سنا دے تا کہ ملک دشمنوں سے امداد لینے والی جماعت قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائے۔

ای پیپر دی نیشن