گکھڑمنڈی(نامہ نگار) اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میاں محمد ریاض نے مخبری ہونے پر سینئر کلرک میاں عبدالشکور، چوکیدار محمد جاوید کے ہمراہ شوگر مل چوک راہوالی میں ٹرک نمبری K-6555جسے ڈرائیور محمد سلیمان چلا رہا تھا کو روک کر اس سے اجازت نامہ طلب کیا تو وہ اجازت نامہ دینے سے قاصر رہا ، 28ٹن آٹا جس میں 1400 تھیلے 20کلو وزنی والے تھے اعتماد فلور ملز کا مارکہ لگے ہوئے پنجاب سے پشاور سمگل کیا جارہا تھا جس پر محکمہ خوراک کے عملہ نے غیر قانونی آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کروا دیا۔