ہفتے کو فی تولہ سونے کے دام1300روپے بڑھ گئے

Jul 31, 2022

کراچی( کامرس رپورٹر ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونا 1لاکھ60ہزار کے قریب پہنچ گیا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز فی  تولہ سونے کی قیمت  1لاکھ59ہزار600روپے  پر آ گئی۔ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں ایک تولہ سونا11ہزار300روپے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ48ہزار300روپے سے بڑھ کر1لاکھ 59ہزار600روپے ہو گئی اسی طرح9688 روپے کے نمایاں اضافے سے ایک ہفتے کے دوران دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ27ہزار143روپے سے بڑھ کر1لاکھ36ہزار831روپے ہو گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا37ڈالر مہنگا ہو گیا جس سے فی اونس سونا1730ڈالر سے بڑھ کر1767ڈالر ہو گیا ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا5ڈالر مہنگا ہو ا جبکہ  جبکہ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق  ہفتے کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1300  روپے بڑھ کر 1لاکھ59 ہزار 600روپے ہو گئی اسی طرح1114روپے کے  اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ36ہزار831روپے ہو گئی ۔

مزیدخبریں