ننکانہ : محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرکی زیر صدارت میٹنگ

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ضلعی ہیڈ کوارٹر ز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر محمد اکرم پنوار کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں تمام ریسکیو آفیسرز ، ریسکیورز اورمیڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر اکرم پنوار نے محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو کور پلان جاری کرتے بتایا کہ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں اے کیٹگری اور بی کیٹگری کی مجالس اور جلوسوں کو مکمل ریسکیو کور مہیا کیا جا ئے گا ۔ ریپڈریسکیو ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت ریسکیوسروسز کیلئے ریسکیو سٹیشن پر موجود رہیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن