کراچی( کامرس رپورٹر ) گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری اتار چڑھائو کے بعد کاروبار حصص میںمعمولی تیزی دیکھی گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر40100پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں18ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔کاروباری تیزی سے47فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق عالمی تحقیقی ادارے جے پی مورگن کی پاکستان کے نادہندہ نہ ہونے کی رپورٹ ،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں فچ اور موڈیز کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضوںکی قسط ملنے سے ادائیگیوں کا بحران ٹلنے کی پیش گوئی اور طویل دورانیئے کی مندی میں نچی قیمتوں پر آئی مستحکم کمپنیوں کے حصص کی خریداری سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے3دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس432.62پوائنٹس بڑھ گی تاہم سیاسی و معاشی افق پر غیر یقینی صوتحال برقراررہنے ،ڈالرکی قدر میں اضافے کا تسلسل نہ رکنے ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کے بجائے سرمائے کا انخلاء کو ترجیح دینے سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے2دن مندی میں انڈیکس359.56پوائنٹس لوز کر گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مثبت رہی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 73.06پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40077.30پوائنٹس سے بڑھ کر40150.36پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح 21.28پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15211.16پوائنٹس سے بڑھ کر15232.44پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27723.50پوائنٹس سے بڑھ کر 27796.13پوائنٹس پر جا پہنچا ۔اتار چڑھائو کے باوجود کاروباری تیزی کا رجحان غالب آنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں18ارب11کروڑ56لاکھ50ہزار424روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 67کھرب53ارب82کروڑ68لاکھ66ہزار554روپے سے بڑھ کر67کھرب71ارب94کروڑ25لاکھ16ہزار978روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40628.67پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس 39605.83پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ9ارب روپے مالیت کے25کروڑ12لاکھ70ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ کم سے کم1ارب روپے مالیت کے7کروڑ54لاکھ31ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1568کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے733کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،714میں کمی اور121کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل پراپرٹیز ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،لوٹے کیمیکل ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،سینر جیکو پاک ،پاک ریفائنری ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،جی تھری ٹیکنالوجیز ،ایونسن لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ فیصل بینک ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،اینگرو پولیمر اورفوجی فرٹیلائزر سر فہرست رہے ۔
اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی
Jul 31, 2022