کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی جمناسٹ دوسرے وینیو پر پہنچا دیا گیا

Jul 31, 2022

 برمنگھم (این این آئی)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے منتظمین نے پاکستانی جمناسٹ محمد افضل کو غلطی سے دوسرے وینیو میں پہنچا دیا۔کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ نے پاکستانی جمناسٹ محمد افضل کو غلط بس میں بیٹھا دیا جس کی وجہ سے وہ جمناسٹک کے بجائے باسکٹ مقابلے کے وینیو پر پہنچ گئے۔باسکٹ بال وینیو پہنچنے پر منتظمین کو معلوم ہوا کہ بس انہیں غلط وینیو پر لے آئی جس کے بعد فوری  انہیں جمناسٹک کے وینیو پر پہنچایا گیا ۔

مزیدخبریں