اسلام آباد (خبر نگار) پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے سرکولیشن سے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 87پیسے فی لیٹر کا اضافہ جبکہ پٹرول پر ڈیلر مارجن 2روپے 10پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈیزل پر فی لیٹر ڈیلر مارجن 4.13روپے سے بڑھا کر 7 روپے کردیا گیا۔ پٹرول پر فی لیٹر ڈیلر مارجن 4.90روپے سے بڑھا کر 7روپے کر دیا گیا۔
مارجن اضافہ