30 ہزار سے کم بجلی بلوں پر فکس ٹیکس کم‘ سلیب بنا رہے‘ چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (خبر نگار)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کی قیادت میں تاجر رہنماو¿ں کے ایک وفد نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کی اور انھیں ملک بھر کے بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ریٹیل فکس ٹیکس پر تا جر رہنماو¿ں کے تحفظات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے، بصورت دیگر ملک بھر کے تاجر بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔ ملا قات میں مرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر، ترجمان راجہ ضیا احمد اور ایف بی آر کے ممبر آئی آر قیصر اقبال بھی مو جو د تھے۔کاشف چوہدری نے کہا تا جر قیادت بجلی کے بلوں پر لگائے اس ٹیکس کے خاتمے اور معاملات کو بہتر طریقے سے لے کر چلنے کے لیے ایف بی آر اور وزارت خزانہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں،لیکن معاملات طے ہونے اور عملی اقدامات تک ہمارا احتجاج اور بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا فیصلہ قائم رہے گا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہاہم نے تاجروں کی سہولت کیلئے یہ فکس ٹیکس کا نظام متعارف کرایا ہے،البتہ ماہانہ تیس ہزار سے کم بجلی کے بلوں کیلئے ہم فکس ٹیکس کی شرح کو کم اور اسکے نئے سلیب بنا کر چھوٹے تاجر کو ریلیف دینے پر غور کر رہے ہیں،جبکہ تیس ہزار روپے ماہانہ بجلی کے بلوں پر بھی فائلر کیلئے یہ ٹیکس چھ ہزار نہیں تین ہزار رو پے ہو گا،انہوں نے کہا ہم بجلی کمپنیوں کوہدایت دے رہے ہیں کہ بجلی کے میٹرز صرف ایک درخواست پر اور آن لائن فوری طور پر کاروبار کرنے والے افراد کے نام منتقل کیے جائیں تاکہ تمام فائلرز پر یہ ٹیکس کم ہو سکے،چیئر مین ایف بی آر نے کہا ماہانہ تین ہزار دینے والے تاجر کو سیل ٹیکس اور انکم ٹیکس رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا۔
فکس ٹیکس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...