کاہنہ:محکمہ مال تحصیل آفس ماڈل ٹاؤن میں مسجد کا افتتاح

کاہنہ (نامہ نگار)محکمہ مال تحصیل آفس ماڈل ٹاون میں مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔تحصیل آفس محکمہ مال ماڈل ٹاؤن کی رینویشن سمیت مسجد کی تعمیر کا کام مکمل کروانے پر تمام سٹاف اور سائلین نے تحصیلدار محمد نعیم مونگا سے اظہار تشکر کیا۔گزشتہ روز تحصیل آفس محکمہ مال میں تعمیر ہونے والے مسجد کا افتتاح کیا گیا۔اس سے قبل نماز پڑھنے کیلئے تحصیل آفس کے سٹاف اوزسائلین کوآفس سے باہر مسجد میں جانا پڑتا تھا اور واٹر کولر نہ ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی کا بھی مسئلہ تھا۔تحصیلدار ماڈل ٹاون محمد نعیم مونگانے خصوصی کاوش سے ان مسائل کو حل کروایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...