پیرس (این این آئی)فرانس کے صدر میکروں اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان اس امر پر اتفاق کیا ہے روس یوکرائن جنگ کے عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔دونوں رہنماوں میں یہ اتفاق پیرس میں ہونے والے مذاکرات میں کیا گیا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے دورے پر جمعرات کو پہنچے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کے ایوان صدر نے بتایاکہ صدر اور ولی عہد نے اس چیز پر زور دیا ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان تصادم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اس جنگ کے یورپ اور مشرق وسطی کے علاوہ پوری دنیا پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے کوششیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر میکروں کے معاونین نے ان دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے پہلے اشارہ دیا تھا کہ صدر ولی عہد سے پٹرول کی پیداوار بڑھانے کے لیے بات کریں گے۔
روس یوکرائن جنگ کے اثرات کم کرنے پر فرانس اور سع ودی عرب کا اتفاق
Jul 31, 2022