لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تاریخ میں جب بھی سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کرائے جاتے ہیں اس وقت خفیہ رائے شماری رکھی جاتی ہے۔ بیورو کریسی میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ کچھ بیلیٹ پیپر پر سیریل نمبر درج تھا۔ جب بھی کوئی ووٹ ڈالنے جاتا تھا تو سیریل نمبر موجود ہوتا تھا۔ انہوں نے دھاندلی کی ۔ہم رات کو عدالت نہیں آئے۔ ہم عدالتوں پر پریشر ڈال کر فیصلے نہیں لینا چاہتے۔ خفیہ رائے شماری کی خلاف ورزی کی گئی۔ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق نہیں کرایا گیا۔ جوڈیشل وزیر اعلیٰ این آر او کیلئے لایا گیا ہے پرویز الٰہی سپیکر کے الیکشن نے سیریل لکھا 185 ووٹ کاسٹ ہو ئے۔ وزیراعلیٰ رہنے کیلئے 186 ووٹ درکار ہوتے ہیںصرف ایک ووٹ کا فرق ہے۔ حمزہ شہباز نے 192 ووٹ لیے تھے تو ایک ووٹ والا کیسے الیکشن جیت سکتا ہے۔چیف جسٹس اسکا نوٹس لیں۔ یہ فرح گوگی کو ریلیف دینے کیلئے آئے ہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کالعدم ہوتا ہے۔