لاہور(نیوزرپورٹر)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پورے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہے۔ سیلاب متاثرین کی مشکل کی اس کھڑی میں تحریک انصاف ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بحالی میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ امپورٹڈ حکمرانوں کو عوام کی نہیں اپنی حکومت بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے۔بعد ازاں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر اور عندلیب عباس نے اثق قیوم کو بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔