لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں سخت فیصلے کئے۔ ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، ہم نے معیشت کو اٹھا کر کھڑا کیا۔ معیشت کو مستحکم کر کے الیکشن کی طرف جائیں گے۔ مہنگائی کے جن کو عمران خان نے بوتل سے نکالا ہے۔ آج دنیا بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے۔ پاکستان میں اس وقت ملک سے محبت کرنے والی حکومت ہے، موجودہ حکومت پاکستان کے مفاد سے نہیں کھیل سکتی، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپے کی قدر بحال ہو گی۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والا خود فراہم کرنے سے کیوں گھبراتا ہے؟۔ نیا پاکستان اور انقلاب کے نام پر بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسے ہتھیائے گئے۔
احسن اقبال