جماعت اسلامی کی مجلس قائمہ برائے سیاسی امور کا پہلا اجلاس 12اگست کو منصورہ میں منعقد ہو گا

Jul 31, 2022

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس قائمہ برائے سیاسی امور کا پہلا اجلاس صدر مجلس قائمہ برائے سیاسی امور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی صدارت میں 12اگست کو منصورہ میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں ملکی حالات کے تناظر میں جماعت اسلامی کی حکمت عملی اور ملک میں جاری سیاسی، آئینی، پارلیمانی بحران میں جماعت اسلامی کے تعمیری کردار کے حوالے سے تجاویز کا تعین کیا جائے گا۔

مزیدخبریں