وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کی سیاست میںکوئی گنجائش نہیں:وسیم انجم سندھو

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ اس وقت نواز شریف اور شہباز شریف ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عمران خان نے ساڑھے تین سالوںمیںقائداعظم کے پاکستان کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا ہے تین سال کا گند تین ماہ میںصاف نہیںہوسکتا ،حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے مشکل فیصلے بھی کئے ہیں ۔ ان خیالات انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاکہ پارٹی وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کی سیاسی جماعتوں میں گنجائش نہیںہونی چاہیے اب ہمیں نظریہ ضرورت کو دفن کرکے دو قومی نظریہ کی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن