لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں 3گھنٹے طویل اجلاس منعقدہوا، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی - وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 100سے بڑھا کر200کی جائے گی-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈکرنے کی منظوری دی۔ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام ادویات مفت دی جائیں گی ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت ادویات ملیں۔انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 400 تک بڑھائی جائے گی۔وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں خصوصا اینتھیزیالوجسٹ او رپیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیاجائے گا۔اینتھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہیں خصوصی الاو¿نس دیں گے-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ڈاکٹرز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے ہدایت کی کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں -صوبے کے عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے فائل کسی جگہ نہیں رکنی چاہیے-وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا ڈیرہ غازی خان ے علاقے بستی تالپور میں 4 افراد کے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی تالپور میں 4 افراد کے سیلابی پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا جہلم میں مسجد کی دیوار گرنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہ کرنے کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جہلم میں مسجد کی دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پرویز الٰہی نے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ قائداعظم کے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا محرم الحرام کے دوران امن اور یگانگت کی فضاءبرقرار رکھنے کیلئے علماءکرام و مشائخ عظام کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔ مجھے امید ہے کہ موجودہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر علماءکرام و مشائخ عظام ہمیشہ کی طرح یگانگت‘ یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔
پرویزالٰہی