سعودی سفیر کی ملاقات سیکیورٹی تعاون میں اضافہ چیلنجز کا مقابلہ کریں گے رانا ثنا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ہفتہ کے روز وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی‘ ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سعودی حکومت اورخادمین حرمین شریفین کو حج پر بہترین انتظامات پرمبارکبادپیش کی وزیر داخلہ نے پاکستان سے حج زائرین کیلئے روڑ ٹو مکہ پروجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اوراظہارتشکر کیا وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ ہیں پاکستان کے عوام خادمین حرمین شیریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کر مدد اور معاونت کی‘ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اور علاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔ پاکستان سے عازمین حج کیلئے انتظامات پر بھی سعودی حکومت اورسفارتخانے کے ممنون ہیں سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ رواں برس پاکستان سے 80 ہزار سے زائد حج زائرین نے روڑ ٹو مکہ سہولت سے استفادہ کیا‘ روڈ ٹو مکہ سہولت کی بہترین کامیابی پرحکومت پاکستان، بالخصوص وزارت داخلہ کے بہت ممنون ہیں۔
رانا ثناءاﷲ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...