اسلام آباد(خبر نگار)سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس میں انکوائری افسر کیجانب سے مبینہ ٹمپرنگ کا نکشاف ہوا ہے گواہ کیجانب سے بیان سامنے آیا ہے اسکی جانب سے شاہد خاقان عباسی کیخلاف کوئی بیان ریکارڈ نہیں کروایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں مبینہ ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے نیب کے گواہ ناصر بشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے کبھی بھی شاہد خاقان عباسی کے خلاف بیان نہیں دیاگواہ کا مزید کہنا ہے کہ نیب تفتیشی افسر نے اپنی طرف سے شاہد خاقان عباسی کا نام لکھا ایل این جی ریفرنس کے گواہ ناصر بشیر نے احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیاہے۔
مبینہ ٹمپرنگ
۱