کراچی( سٹی نیوز )جمعیت علماء اسلام پی ایس 116بلدیہ ٹائون کے امیر مولانا کفایت اللہ شدید علیل ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز کی بر وقت تشخیص کے باعث اب ان کی حالت تسلی بخش ہے،جمعیت علماء اسلام ضلع کیماڑی کے امیر قاری محمد عثمان،جے یوآئی یوسی 2اتحادٹاؤن کے امیرمولانا فخرالدین رازی،حافظ حبیب الرحمن خاطر،مولانا فاروق معروفی،مولانا ظاہرشاہ ودیگر رہنمائوںنے مقامی اسپتال میں زیر علاج مولانا کفایت اللہ کی عیادت کی ، انہیں پھول اور نیک تمنا ئوں کا خصوصی پیغام پہنچایااورجلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔
قاری محمد عثمان
قاری محمد عثمان،مولانا فخرالدین رازی نے مولانا کفایت اللہ کی عیادت کی
Jul 31, 2022