جوڈیشل مجسٹریٹ غربی ‘ بیوی کو مارنے  پیٹنے کے مقدمے میں ملز م فیصل انور بری

کراچی (این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بیوی کو مارنے پیٹنے کے مقدمے میں نامزد ملز م سید فیصل انور کو بری کردیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بیوی کو مارنے پیٹنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے نامزد ملزم شوہر سید فیصل انور کو بری کردیا۔ ملزم سید فیصل انور کیخلاف ان کی بیوی نے مارنے پیٹنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ مدعی مقدمہ نے بیان میں کہا تھا کہ میری ایک سال قبل ملزم کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ ملزم مارپیٹ اور گالم گلوچ کرتا ہے۔ میں قید ہوکر نہیں رہنا چاہتی۔ ملزم کے وکیل لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ دوران جرح خاتون اور اس کے تمام گواہوں کے بیان میں تضاد پایا گیا۔ خاتون نے ملزم کے ساتھ دوسری شادی کی تھی اور ملزم سے طلاق کا مطالبہ کررہی تھی۔ ملزم کی جانب سے خاتون کو طلاق نہ ملنے پر پولیس کو بلایا تھا۔
 فیصل انور بری

ای پیپر دی نیشن