کراچی (سٹی نیوز)کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی اورنگی ٹائون کے صدر اور سندھ کونسل کے ممبر حاجی جمیل ضیاء نے مختلف مکتب فکر کے علماء کرام سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے۔ سندھ حکومت محرم الحرام میں امن وامان کے لئے سخت اقدامات کرے گی۔عوام کی جان ومال کا تحفظ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ پیپلزپارٹی عوامی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی ہے۔ کراچی میں امن وامان کے لئے عوام کے بھی سندھ حکومت اور سیکورٹی اداروںکے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔سندھ حکومت محرم الحرام میںامن دشمنوں سے کوئی رعایت نہیں برتے گی۔
حاجی جمیل ضیاء