سیدنا عمر فاروقؓ کایوم شہادت آج منایا جائے گا،آصف رضا قادری 

Jul 31, 2022

کراچی(نیوز رپورٹر) معروف مذہبی رہنما آصف رضا قادری  نے مطالبہ کیا ہے کہ خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور تمام خلفائے راشدین کے یوم شہادت کو ہر سال سرکاری طور پر منایا جائے اور اس روز حکومت عام تعطیل کااعلان کرے،آصف رضا قادری عوام اہلسنت سے اپیل کی کہ یکم محرم کوسیدنا فاروق اعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کریں اور ان کے فکر و فلسفے کو عام کریں،کہ جنہوں نے دین اسلام کی سربلندی اور اس پرچم ہمیشہ سربلند کیا اور اسلام کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا،اور اسلام کے پرچم کو کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیا،اور اپنے دور حکومت زبردست انقلابی کام کئیے اور مختلف شعبہ جات کو روشناس کروایا،کہ آج دنیا بھر کی حکومتیں ان کے بنائے ہوئے شعبہ جات پر کام کررہی ہیں آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انکی سیرت کو بھی اپنائیں،آصف رضا قادری نے کہا کہ آپ نے رفاہ عامہ کے بہت سے کام کرائے اور اسلامی مملکت کی سرحدوں کو وسیع کیا حضرت سیدنا عمر فاروق وہ عظیم المرتبت شخصیت ہیں جن کی روشن خدمات،جرات و بہادری،عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں،فتوحات اور شاندار کارناموں سے تاریخ اسلام روشن ہے۔
آصف رضا قادری 

مزیدخبریں