کراچی (نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آبار پر اہل تشیع انجمنوں کے وفد کا ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر و دیگر ذمہ داران سے ملاقات۔ ملاقات میں شیعہ ڈیموکریٹک الائنس کے گوہر جار چوی اور تنظیم عزادار رجسٹرڈ کے جنرل سیکٹری مہدی عباس جعفری و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر اہل تشیع انجمنوں کے وفد نے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر کو کراچی میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی گندگی اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیااور جلوسوں کے گزرگاہوں کے راستے میں جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اس پر بھی حکومت کی توجہ دلوانے کی درخواست کی۔ ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے شیعہ انجمنوں کے نمائندوں کے مسائل کو سنتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایااور کہاکہ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے جو ہر مذہبی تہوار کے موقع پر علماء اکرام سے ملاقات کر کے مذہبی رواداری، بھائی چارگی اور امن و امان کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی آئی ہے اور اپنی روایت کو برقراررکھتے ہوئے محرم الحرام کے مہینے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عزاداروں کوہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریگی۔ ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اس سلسلے میں اراکین اسمبلی اور نامزد امیدواروں کے ساتھ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ملاقاتیں کر بلدیاتی مسائل کو ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں حل کروانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کروائیں گے اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کر کے جہاں تک ممکن ہوگا اپنی مددآپ کے تحت اس کو حل کروانے کو کوشش کریں گے۔ اس موقع پروسیم اختر کے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ، وسیم آفتاب، علماء کمیٹی کے انچارج عارف شاہ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ایم کیو ایم عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریگی وسیم اختر
Jul 31, 2022