نشے کے عادی افراد  میرپور ماتھیلو سے نکال دیئے گئے

Jul 31, 2022

میرپور ماتھیلو( نامہ نگار ) میرپور ماتھیلو پولیس کی جانب سے میرپور ماتھیلو شہر  کے مختلف علاقوں سے منشیات استعمال  کرنے والوں کو  پکڑ کر اپنے اپنے  علاقوںمیں بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو پولیس اسٹیشن  کے ایس ایچ او  عبدالوحید بھٹو کی جانب سے میرپور ماتھیلو شہر کی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک ، سومرا کالونی، ایریگیشن کالونی، بوزدار محلہ  و دیگر علاقوں میں رہنے والے منشیات فروشوں اور نشہ کرنے والے   ہیروئنوں کو پکڑ کر اپنے علاقوں کو جانے والی ٹرین میں سوار  کرکے بھیج  دیا ہے۔
، جس کے بعد میرپور ماتھیلو شہر کے شہریوں میں خوشی کی لہر چھا گئی ہے۔

مزیدخبریں