سکھر(بیورو رپورٹ)دریائے سندھ سکھر بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ،مچھلیوں کا شکار بڑھ گیا،سکھر بیراج پر ماہی گیروں نے ڈیرے ڈال دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے پانی میں اضافے کیساتھ ہی سکھربیراج سے نکلنے والی مختلف نہروں پر ماہی گیروں نے ڈیرے ڈال کر مچھلیوں کا شکار شروع کردیا ہے اورمچھلیاں پکڑ کر اسے فروخت اور اپنے عزیزوں کو تحائف میں دی جارہی ہے واضع رہے کہ دریائے سندھ میں گذشتہ کئی ماہ سے پانی کی شدت قلت تھی تاہم ملک میں جاری طوفانی بآرشوں کے باعث سکھر بیراج اور گڈو بیراج کے مقام پر پانی میں اضافے کیساتھ ہی سیلابی صورتحال دیکھائی دے رہی ہے۔جبکہ منچلوں کی موج مستیاں جاری ہیں۔