راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انجمن فیض الاسلام کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ہماری سیاست میں بھی ایک رول ماڈل ہیں جنہوں نے مخالفین کی جانب سے سخت ترین مزاحمت اور مخالفانہ بیان بازی کے باوجود کسی کو غدار نہیں کہا نہ صرف تحریک پاکستان کی کامیابی میں ان کا کردار لافانی ہے بلکہ انہوں نے قیام پاکستان کے بعد سیاست میں تحمل ، بردباری اور جمہوری برداشت کا مظاہرہ کرکے سیاستدانوں کےلئے ایک رول ماڈل چھوڑا ہے محترمہ فاطمہ جناح نے مہاجرین بالخصوص بے سہارا خواتین کی آبادی کاری اور ان کی مشکلات کم کرنے کےلئے بھی بے مثال کام کیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے ”عظیم بھائی کی عظیم بہن مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح “ کے موضوع پر منعقدہ ایک خصوصی سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار انجمن فیض الاسلام فیض آباد مرکز کے ہال میں ہوا جس میں سینئر نائب صدر محترمہ اظہار فاطمہ ، جنرل سیکریٹری راجا فتح خان، انجمن کی تعلیمی کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد رفیق چوہان ، فنانس سیکریٹری راجا صابرحسین ، پروفیسر نیاز عرفان ،انجمن کے تعلیمی و فنی تربیتی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ اور دیگر شریک تھے ۔
تحریک پاکستان کی کامیابی میں فاطمہ جناح کا کردار لافانی ہے، ڈاکٹر ریاض
Jul 31, 2022