پنجاب میں حکومت سازی کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا خراب موسم کے باعث دو بار دورہ لاہور موخر ہوچکا ہے البتہ اب وہ آج لاہور کا دورہ کرینگے اور پنجاب کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کریں گے۔پنجاب کے تمام ڈویژن کے پی ٹی آئی اورق لیگ کے ارکان کی عمران خان سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہ انکی وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اورمونس الہی سے بھی ملاقات ہونگی۔چیئرمین تحریک انصاف سے نو منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور نومنتخب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی بھی ملاقات کریں گے۔اسکے علاوہ عمران خان مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور اج پنجاب کابینہ کے لئے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔