ایم پی اے واثق قیوم نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کاغذات نامزدگی کی حوالے سے ایوان کو بتایا کہ واثق قیوم کے علاوہ کسی نے کاغذ جمع نہیں کرائے، اسپیکر نے ایوان کو بتایا واثق قیوم بطور ڈپٹی اسپیکر بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں. جس کے بعد نومنتحب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم سے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حلف لے لیا۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی تھی، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تھے .تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا لیکن ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار علی حیدر گیلانی کی جانب سے کاغذات جمع نہ کرائے جاسکے جس کی وجہ سے علی حیدر گیلانی انتخاب کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے تھے۔