ظہیر کی ماں نے اپنے بیٹے اور دعا زہرہ کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کردیں جس کا اعتراف بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر نجی ٹی چینل کی جانب سے ظہیر کی والدہ کے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اعتراف کیا کہ ظہیر اور زہرا کی قابل اعتراض تصاویر میں نے شیئر کیں ہیں، ظہیر کی والدہ نے کہا کہ بچی اکیلی کراچی سے لاہور آئی ہے وہ بالغ ہے شادی کی ہے کوئی گناہ نہیں کیا، میرے بیٹے نے بھی غصے سے اس کو کہا کہ تم واپس چلی جاؤ گھر سے بھاگ کر غلط کیا۔خاتون کا کہناتھا کہ زہرا اکیلی کراچی سے لاہور یونیورسٹی کے لئے آئی، ہم نے 22 ہزار ٹیکسی والے کو دیا اور نکاح کرانے والے وکیل کو 1 لاکھ روپے دیے، بچوں کی محبت ہے اور مجھے یہ معاملہ بالکل بھی پسند نہیں میں نے زہرا سے پہلے کوئی رابطہ نمبر مانگا مگر اس نے کوئی نہیں دیا اور نکاح کے 15 دن بعد اس نے ہمیں نمبر دیا۔کہاسب لوگوں نے ہمیں گینگ کہا میں بہت پریشان ہوں ہم ایسے نہیں ہیں، بچی خود آئی اپنی مرضی سےآئی ہے۔