وزیراعظم کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کی ویڈیو ایڈٹڈ ہے:مریم اورنگزیب

Jul 31, 2022 | 17:54

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بلوچستان کی ویڈیو ایڈٹ کرکے اس میں آوازیں شامل کی گئیں، یہ سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشریٰ بی بی کی 'ارسلان بیٹے' کو ہدایت کا تازہ شاہکار ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقے کا  فضائی جائزہ لیتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تھی۔اسی دوران ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں فضائی جائزہ لینے کے دوران وزیراعظم کوکہا جارہا ہے کہ 'سر کیمرہ آن ہے اور آپ کی ویڈیو بن رہی ہے'۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں ویڈیو کو  ایڈٹ کرنے اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنےکا  ذمہ دار پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کو قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں