ٹیکس لگانے پر مریم نواز کی مفتاح اسمعیل سے اپیل

Jul 31, 2022 | 22:31

لاہور: مریم نواز نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بجلی کے بلوں پر ٹیکس واپس لینے کی اپیل کردی۔ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ مفتاح بھائی ! بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر پریشان ہیں، شکوہ کر رہے ہیں، امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل سے ابھی بات ہوئی، انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ کل تاجروں کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان کو مکمل طور پر مطمئن کرنے کا حل نکالیں گے، انشا اللہ۔

مزیدخبریں