لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب جیالوں کیلئے جلد ہی اچھی خبریں آنے والی ہیں لہٰذا جیالے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کردیں۔ آنے ولا وقت پیپلز پارٹی اور اس کے جیالوں کا ہے۔ جیالوں نے اب تک جو محنت کی ہے اور جس طرح سے اپنی لیڈر شپ کے شانہ بشانہ چلتے ہوے لیڈر شپ کے ساتھ ہی اپنی جانوں کے نذرانے دیے ہیں اس کا صلہ ان کو جلد ہی ملنے والا ہے ۔پیپلز پارٹی آے گی تو روز گار بھی لاے گی۔ اور عوام کی مہنگای بے روز گاری سے بھی جان چھڑاے گی۔
آنے ولا وقت پیپلز پارٹی اور اس کے جیالوں کا ہے ،جدوجہد تیز کردیں: اشرف بھٹی
Jul 31, 2023