لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران بھی مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہو۔ا اشیاے خوردونوش اور اشیاے صرف دونوں ہی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔ مرغی کی قیمت کا بھی 700 روپے کے قریب پہنچ جانا ایک المیہ ہے۔ غریب آدمی کے پاس ایک مرغی کی شکل میں سستی پروٹین کا حصول تھا مگر اب یہ مرغی اور اس کے انڈے گرمیوں میں بھی ڈھائی سو روپے درجن کے قریب پہنچ جانا غریب دشمنی ہے۔