ملکی معاشی بحران سے نکلنے کا واحد حل سودی نظام سے نجات میں ہی ہے:عبدالوحید شاہد روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ ملکی معاشی بحران سے نکلنے کا واحد حل سودی نظام سے نجات میں ہی ہے۔ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمیں متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملک کسی طرح شدت پسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ماڈل ٹاو¿ ن میں علماءکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے ۔ہمیں فرقوں اور گروہوں کی دعوت کی بجائے اسلام کی دعوت کو قوم تک پہنچانا اور شدت پسندی سے اجتناب کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...