لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ معاشرتی سکون وترقی کےلئے اعتدال کاراستہ اختیارکرناہوگا۔ علماءمعاشر ے میں رواداری ،اخوت وبھائی چارے کوفروغ دیں۔یوم عاشور پرسکیورٹی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ، پولیس ودیگر ریاستی اداروںکاکردار قابل قدر ہے۔محرم الحرام میں بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں میں متحدہ علماءبورڈ پنجاب،اتحاد بین المسلمین کمیٹی اور تمام مکاتب کے فکر کے علماءکرام کی کاﺅشوں کو سراہتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز علماءکرام کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کریوم عاشور پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا اور اےام محرم الحرام خصوصا یوم عاشور پرامن گزرا۔ سکیورٹی اداروں کے جوانو ں اور علما ءکا یوم عا شور پر قیام امن کے حوالے سے کردار قا بل تحسین ہے۔ ریاستی اداروں کے جوان داد کے مستحق ہیں ۔