پارٹی کا دوٹوک مو¿قف ہے انتخابات 60 دن کے اندر ہونے چاہئیں: فیصل کریم کنڈی


 مردان (آئی ا ین پی ) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے 60 دن کے اندر الیکشن ہونے چاہئیں، نئی منتخب حکومت آئے اور ملکی معاملات کو آگے لیکر چلے، اگر اتحادی جماعتیں 90 دن میں الیکشن کرانا چاہتی ہیں تو اس کیلئے بھی تیار ہیں۔ مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج حسینیت کی فتح اور یزیدیت کی شکست کا دن ہے، پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ہمیشہ باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نادار خاندانوں کو 9 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہید بینظیر کا خواب پورا کیا۔
فیصل کریم کنڈی

ای پیپر دی نیشن