راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایاسا کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدودکو غیر محفوظ قراردے کر ایڈوئزری دینے کے خلاف پاکستان ایئرکرافٹس اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن کا سخت ردعمل سامنے آگیابانی ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان نے کہا کہ ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایات بالکل غیر زمہ دارانہ ہےں پاکستان کی فضائی حدود تمام طیاروں کے لیے مکمل محفوظ ہے، پاکستان کے تمام ایرپورٹس بھی دنیا کی تمام ایرلائنز کے طیاروں کے لیے محفوظ ہیں، پاکستان کی فضائی حدود اور ایرپورٹس پر دنیا کی مختلف ایرلائنز کے طیاروں کی روزانہ فلائٹس آتی ہیں، پاکستانی فضائی حدود تمام کمرشل اور پرائیویٹ طیاروں کے لیے محفوظ ہے، انہوں نے کہاکہ ایاسا یورپی ملکوں کی فضائی حدود مانیٹر کرے جہاں طیاروں کے لیے فضائی حدود خطرے سے خالی نہیں، یورپی فضائی حدود میں خطرے کے پیش نظر کئی ایرلائنز کے طیاروں نے اپنے روٹس تبدیل کردیے، یوکرین میں جاری کشیدگی کے باعث یورپی فضائی حدود طیاروں کے لیے محفوظ نہیں،پاکستان ایرکرافٹ اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ایاسا پاکستانی فضائی حدود سے متعلق اہنی ایڈوائزری واپس لے۔
عمران اسلم