اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر سیف سٹی اسلام آباد کی استعداد کار اور دائرہ کار کومزید بڑھاتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کی سرویلنس اور مانیٹرنگ کیلئے ہائی سکیورٹی زون سے ائیرپورٹ تک 50نئے جدیدکیمروں کی منظوری دیدی گئی ہے،جن کی تنصیب پر کام مکمل کر لیا گیا اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے کہا کہ تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی،شہری سکیورٹی انتظامات کوموثر بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں،انہوں نے کہا کہ کیپیٹل پولیس دارلحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کیمرے