دمشق(این این آئی )شام اور عراق میں ترکیہ کے حملوں میں 8 کرد جنگجو مارے جانے کے بعد حلب کے شمال میں کرد فورسز کی فائرنگ سے ترک حامی دھڑوں کے 5 ارکان جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ہفتہ کو بتایا کہ حلب کے شمال میں فرات شیلڈ کے علاقوں میں ماریا شہر کے قریب کرد فورسز کے ہاتھوں ترک حمایت یافتہ دھڑوں کے پانچ ارکان کو مارا گیا۔ آبزرویٹری نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں انقرہ کے حامی "فری نیشنل آرمی" دھڑے کے متعدد ارکان زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ حملہ عراق اور شام میں کرد زیرقیادت گروپوں کے اعلان کے بعد کیا گیا۔
گروپوں نے اعلان کیا تھا کہ ترکیہ کے فضائی حملوں میں ان کے کل آٹھ جنگجو مارے گئے ہیں۔شمالی عراق کے نیم خودمختار کردستان علاقے میں علاقائی حکومت کی انسداد دہشت گردی سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے کردستان میں سلیمانیہ میں شیربازار کے علاقے میں ترک ڈرون کے حملے میں کردستان ورکرز پارٹی کے چار ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ڈرون نے رانجینا گاں کے قریب کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجوں کو لے جانے والی کار کو نشانہ بنایا۔
شام/ عراق حملہ