افریقی ملک ہیٹی میں امریکی  نرس اور اس کی بیٹی اغوا 


واشنگٹن/پورٹ او پرنس(این این آئی )ہیٹی میں امریکا سے تعلق رکھنے والی نرس اور اس کی بیٹی کو اغوا کر لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خاتون اور اس کی بیٹی کواغوا کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کر دی ۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ہیٹی میں 2 امریکی شہریوں کے اغوا کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہیٹی کے حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں اور ان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔رپورٹس کے مطابق نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی نرس ایلکس ڈورسین ایک این جی او کے ساتھ مل کر ہیٹی کے لوگوں کے لیے طبی خدمات فراہم کر رہی تھی۔
نرس بیٹی سمیت اغوا 

ای پیپر دی نیشن