نائجر میں فوجی بغاوت میں گرفتار صدر بازوم کو فوری رہا کیا جائے، امریکی وزیر خارجہ


واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا ہے کہ فوجی بغاوت نے سیکڑوں ملین ڈالر کی امداد کو خطرے میں ڈال دیا ہے، امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے نائجر کے صدر محمد بازوم کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ امریکہ کی مستقبل میں حمایت صدر محمد بازوم کے ساتھ رہے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ بلنکن نے نائجر میں ہونے والی فوجی بغاوت کے متلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر محمد بازوم کو فوری رہا کیا جائے، اور بلنکن نے صدر بازوم سے دوران فون کال پر زور دیا ہے کہ امریکہ نائجر میں آئینی نظام جمہوریہ کی حکومت کو بحال کرنے کیلئے پوری کوشش کرے گا، نائجر و مغربی ساتھ افریقی خطے میں سیکیورٹی بڑھانے پر بلنکن نے صدر بازووم کی کوششوں کی تعریف کی۔ نائجر کے سابق رہنما محمد اسوفو کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکہ محکمہ خارجہ نے صدر بازووم کی مسلسل حراست کے بارے تشویش کا اظہار کیا، بلنکن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کیھترین کولونا کیساتھ نائجر کی صورتحال کے بارے میں بات کی اور بہت جلد نائجر میں آئینی نظم و ضبط کو بحال کرنے پر زور دیا۔ 
ایلزے محل نے اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی صدر نے ہفتے کے روز نائجرمیں ہونے والی بغاوت پر ایک دفاعی اجلاس بلایا ہے اور نائجر میں آئینی بحالی نظام کو رائج کرنے پر زور دیا ہےاور کہا ہے کہ نائجر کے واحد صدر محمد بازوم ہی ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعہ کے روز کو نائجر میں ہونے والی فوجی بغاوت کی سخت الفاظ میں مزمت کی ہے،نائجر کے صدر محمد بازوم کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل نے صدر باوزم کے خاندان اور ارکان کے تحفظ پر روز دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...