امریکی وفد سے ملاقات کیلئے امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان وفد قطر روانہ 


کابل (این این آئی)امریکی وفد سے ملاقات کے لیے طالبان کا وفد قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے بتایاکہ امیر خان متقی امریکی حکام سے پابندیوں اور بلیک لسٹیں ختم کرنے پر بات کریں گے۔اس دوران افغان بینک کے منجمد اثاثے جاری کرنے اور افغان فضائی حدود کی خلاف ورزیاں روکنے پر بھی بات ہوگی۔طالبان وفد قطری حکام سے بھی دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کرے گا۔اس کے علاوہ قطر میں بعض دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی طالبان وفد کی ملاقات ہوگی۔
طالبان وفد روانہ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...