بغداد(این این آئی )عراق میں داعش کے خلاف جنگ آزما امریکہ کی قیادت میں اتحاد کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ کرد سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرکو پرواز کے دوران میں حادثہ پیش آیا ہے۔انھوں نے کہا کہ حادثے میں اتحاد کا کوئی جانی نقصان ہوا ہے اورنہ ہی اتحادی یا سویلین انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔عراق کے خود مختارشمالی علاقے کردستان کے ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کرد دارالحکومت اربیل سے قریبا 40 کلومیٹر مغرب میں واقع قصبے الجویر کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا۔
عہدہ دار نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر کے عملہ کے دونوں ارکان بچ گئے ہیں اور انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
عراق امریکی ہیلی کاپٹر تباہ