مودی حکومت پر دباﺅ بڑھانے کے لیے اپوزیشن لیڈروں کا منی پور کا دورہ


امپھال(این این آئی)بھارت میں حزبِ اختلاف کے قانون سازوں کے ایک گروپ نے دور افتادہ شمال مشرقی ریاست منی پور کا دورہ کیا ہے جہاں نسلی بنیاد پر مہلک جھڑپوں میں کم سے کم 130 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ان کے دورے کا مقصد ریاست میں مئی سے جاری تشدد کے خلاف کارروائی کے لیے وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت پر دباﺅ ڈالنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت نامی نئے اتحاد میں شامل 15سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 20 قانون سازوں کا ایک وفد ریاست منی پور کے دو روزہ دورے پر پہنچا تاکہ زمینی صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے۔ریاست میں حالیہ مہینوں میں جاری تشدد اور خونریزی نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔حزب اختلاف کی کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون ساز ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ منی پور میں تنازع تشدد کے پیمانے کی وجہ سے ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔ہمارا وفد مشکل کی اس گھڑی میں منی پور کے عوام کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے یہاں آیا ہے اور ہماری اولین ترجیح جلد از جلد حالات کو معمول پر لانا ہے۔
بھارتی اپوزیشن دورہ 

ای پیپر دی نیشن