انقرہ(این این آئی)ترکیے نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈنمارک حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا ڈینش وزیر خارجہ لارس راسموسن سے ٹیلیفونک رابطے میں کہنا تھا کہ ڈنمارک میں مسلسل قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھنانے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں اس طرح کے اقدامات کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈنمارک قرآن پاک کی بےحرمتی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔
ترک وزیر خارجہ
ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی، ترکیہ کی شدید مذمت، کارروائی کا مطالبہ
Jul 31, 2023