شرقپور شریف‘ فیروز والا (نامہ نگاران) شرقپور میں 5 سالہ بچے کو زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کر دیا گیا۔ 2 روز قبل اغواءہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شرقپور کے ٹھٹھہ بامیاں کے رہائشی امجد علی کا 5سالہ بیٹا فہد علی گزشتہ روز کھیلنے کے لیے باہر گیا اور واپس نہ آیا۔ امجد علی کی درخواست پر تھانہ شرقپور نے مقدمہ درج کر لیا اور بچے کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے مشکوک افراد سے دوران انویسٹیگیشن 5سالہ فہد کے قاتل کا پتا لگا لیا۔ قاتل بچے کا کزن ملزم عثمان نکلا۔ ملزم نے دوران انٹیروگیشن پولیس سے اعتراف جرم کیا اور نشاندہی کر کے بچے کی نعش کھیتوں سے برآمد کروائی۔ ملزم عثمان بچے کے والد امجد علی کا قریبی رشتہ دار اور اس کے ساتھ مزدوری کرتا تھا۔ لاہور شرقپور روڈ پر واقع گاو¿ں ٹھٹہ بامیاں (شرقپور) میں دو روز قبل اغوا ہونے والا کمسن لڑکا قتل، قاتل مقتول کا کزن نکلا۔ پولیس نے قاتل کو حراست میں لے لیا، نوجوان عثمان 18 سالہ نے اپنے کزن پانچ سالہ فہد کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، ناکامی پر ملزم نے اسے بے دردی سے قتل کر کے اس کی نعش کھیت میں پھینک دی۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل ٹھٹہ بامیاں کا رہائشی زمیندار محمد امجد کا پانچ سالہ بیٹا فہد گھر سے باہر کھیلنے کے لیے گیا تو جو اغوا ہو گیا جس کی تلاش کیلئے مختلف ذرائع استعمال کیے گئے مگر سراغ نہ مل سکا۔ ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے اغواءہونے والے بچے کو بازیاب کرنے کی لیے ایس ایچ او شرقپور رائے عبدالحمید کو ٹاسک دیا گیا جنہوں نے مختلف ذرائع اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اغواءہونے والے بچے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کی تو اس دوران پولیس نے مغوی امجد علی کے گھر میں رہنے والے اس کے پھوپھی کے بیٹے عثمان کو شامل تفتیش کیا تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ایس ایچ او شرقپور رائے عبدالحمید نے بتایا کہ کہ ملزم عثمان مغوی کے گھر میں آٹھ ماہ سے رہ رہا تھا اور بطور الیکٹریشن کام کرتا تھا۔ گلہ دبا کر کھیت میں کھڑے ہوئے پانی میں اسے ڈبو کر ہلا ک کر دیا۔ بعد میں مٹی ڈال کر اس کی نعش غائب کرنے کی کوشش کی مگر نا کام رہا۔ بچے کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں نمونے حاصل کر کے تجزیے کے لیے لیبارٹری بجھوا دیے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کا روائی کی جائے گی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے قاتل کو پکڑنے پر ایس ایچ او شرقپور رائے عبدالحمید، اس کی ٹیم کو شاباش دی اور انعامات دینے کا اعلان کیا۔