سعودیہ 24 ‘امارات نے 22 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے: مصدق ملک


اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیا دےدیا۔ انہوں نے کہا سعودی عرب نے 24 ارب ڈالرز اور یواے ای نے 22 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔انہوں نے کہا چاغی میں 6 سے 7 مائنز ہیں جہاں سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔خیال رہے گزشتہ دنوں سابق سعودی سفیر علی عواض العسیری نے اپنے مضمون میں انکشاف کیا سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے 8 ارب ڈالرز کا "پاکستان ساورن فنڈ" بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصدق ملک

ای پیپر دی نیشن