عالمی منڈی میں چاول کی قلت: پاکستانی کی مانگ بڑھنے لگی

اسلام آباد‘ نیویارک (نوائے وقت رپورٹ + آئی ا ین پی+ اے پی پی+ این این آئی) عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کر گئی، جس کے باعث پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ ہونے لگا۔ بھارت کی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی جہاں دکانوں، سٹورز اور مارکیٹوں پر چاول ملنا بند ہو گئے۔ امریکی عوام نے بوکھلاہٹ میں ایک ہی ساتھ کئی ٹن چاول خرید لئے۔ ٹرالیاں چاول کے تھیلوں سے بھر لیں اور چاول کے شیلفس خالی کر دیئے گئے۔ بھارت اور یو اے ای کے بعد روس نے بھی چاول کی برآمدات پر پابندی لگا دی۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی حکومت کا کہنا ہے کہ چاول کی برآمدات پر 31 دسمبر تک عارضی پابندی لگا رہے ہیں۔ فیصلہ مقامی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔ پابندی سے یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک متاثر نہیں ہوں گے۔ چاول کی برآمدات انسانی امداد کیلئے کی جا سکے گی۔
چاول قلت

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...