فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا نے ثابت کردیا کہ طاقت حق نہیں بلکہ حق اصل طاقت ہے اصلاح معاشرہ کیلئے امام عالی مقام کی بے مثل قربانیاں صبح قیامت تک یاد رکھی جائیں گی امام پاک مشعل نور ہیں، جن سے دنیا ہمیشہ رہنمائی لیتی اور سلام عقیدت پیش کرتی رہے گی۔