لاہور چیمبرآف کامرس الیکشنز کا شیڈول جاری کرے:مشترکہ الائنس

لاہور(کامرس رپورٹر ) پیاف فاونڈرز الائنس نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدران سے کہا ہے کہ وہ الیکشنز کا شیڈول جاری کریں۔ اس میٹنگ میں افتخار علی ملک، انجم نثار، کاشف انور، شاہد حسن شیخ، فاروق افتخار،میاں مصباح الرحمن، عرفان اقبال شیخ، شیخ محمد آصف، طارق مصباح، محمد علی میاں، نصراللہ مغل، خواجہ شاہزیب اکرم، ظفر محمود چوہدری، عدنان خالد بٹ اور میاں ابوذر شاد شریک ہوئے۔ان تمام لوگوں پر مشتمل الائنس نے لاہور چیمبر میں خلاف آئین اور قانون الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ صورتحال یہ ہے کہ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر حکم امتنائی جاری کر رکھا ہے۔ دوسری جانب ٹریڈ آرگنائزیشن امینڈمنٹ ایکٹ 2023کے رولز ابھی تک نہیں آئے۔ ڈی جی ٹی او نے بھی معاملے پر لاہور چیمبر کے سیکٹری جنرل کو خط لکھ رکھا ہے کہ وہ کوئی بھی خلاف قانون اقدام نہ کریں اور نہ کوئی خلاف قانون اقدام ہونے دیں۔اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر اگر لاہور چیمبر عہدیداران الیکشن کی حامی بھرتے ہیں تو وہ توہین عدالت کے بھی مرتکب ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...